ETV Bharat / bharat

مودی کے دورحکومت میں ملک برباد ہوچکا ہے: راہل

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 12:55 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک کو برباد کردیا ہے اور اس سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم ہر محاذ پر کمزور ثابت ہورہے ہیں۔

مودی کے دورحکومت میں ملک برباد ہوچکا ہے: راہل
مودی کے دورحکومت میں ملک برباد ہوچکا ہے: راہل

راہل گاندھی نے بدھ کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا 'ملک آج مودی کے ذریعہ پیدا ہونے والی تباہی کی زد میں ہے۔ آج جی ڈی پی میں منفی 23.9 فیصد کی تاریخی گراوٹ آئی ہے۔ 45 برسوں میں آج سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ بارہ کروڑ ملازمتیں چلی گئیں۔ ریاستوں کو ان کے حصے کے جی ایس ٹی کے واجبات ادا نہیں کئے جارہے ہیں۔'

راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ

انہوں نے حالیہ واقعات پر بھی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا 'ہمارے یہاں آج دنیا میں سب سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہورہے ہیں اور سب سے زیادہ لوگ مر رہے ہیں۔ ہماری سرحد پر بیرونی قوتیں جارح بنی ہوئی ہیں۔'

واضح رہے کہ پہلی سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوارکی شرح نمو میں بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے، جے ڈی پی کی تازہ ترین رپورٹ میں منفی 23.9 کی گراوٹ ہوئی ہے،

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.