ETV Bharat / bharat

رحمانی 30 ملک میں تعلیمی انقلاب کا علمبردار - Rahmani30 is pioneer of educational revolution

مستقبل میں ملک کی قیادت سنبھالنے اور ترقی کی منزلیں طئے کرنے کے جذبے کے تحت ارریہ سے کل 186 طلبا و طالبات امتحان میں شریک ہوئیں، جس میں 146 طلبا اور 40 طالبات شامل ہیں۔

Rahmani 30 Exams
رحمانی 30 ملک میں تعلیمی انقلاب کا علمبردار
author img

By

Published : Dec 3, 2019, 11:55 AM IST

علم ہر وقت اور ہر دوڑ کی ضرورت رہی ہے، تعلیم کے بغیر انسان ایسا ہی ہے جیسے وہ آنکھ رکھتے ہوئے بھی نابینا ہے۔ اس لیے حصول علم کے لیے منظم انداز میں کوشش کے ساتھ معیاری تعلیم کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔

آج کے مقابلہ جاتی دور میں ایسی تعلیم حاصل کی ضرورت ہے جو نہ صرف خود کے لیے بلکہ پورے معاشرے و ملک کے لیے مفید ہو۔

بہار میں رحمانی 30 اسی نہج پر گزشتہ کئی برسوں سے طلباء کے درمیان تعلیم کے لئے کوشاں ہے۔ جس کے اثرات ملک ہی نہیں بیرون ملک میں بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو : رحمانی 30 ملک میں تعلیمی انقلاب کا علمبردار

اسی ضمن میں ارریہ کے آزاد اکیڈمی ہائی اسکول میں رحمانی 30 میں داخلہ کے لیے مقابلہ جاتی امتحان منعقد ہوا۔

بہار کے کونے کونے سے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے اس امتحان میں شرکت کی۔

مستقبل میں ملک کی قیادت سنبھالنے اور ترقی کی منزلیں طئے کرنے کے جذبے کے تحت ارریہ سے کل 186 طلبا و طالبات امتحان میں شریک ہوئیں جس میں 146 طلبا اور 40 طالبات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : مالیگاؤں سے رحمانی 30 امتحان میں 282 طلباء کی شرکت

امتحان اپنے وقت پر شروع ہوا اور دن کے تین بجے اختتام پذیر ہوا۔ امتحان میں شریک سبھی طلباء و طالبات پوری یکسوئی اور انہماک کے ساتھ آخری وقت تک سوالات حل کرتے ہوئے نظر آئے۔

آزاد اکیڈمی کے استاذ ماسٹر ارشد انور الف نے کہا کہ یہاں پرامن ماحول میں امتحان لیا گیا ہے، حالانکہ انہوں نے اس بات پر ضرور ناراضگی ظاہر کی کہ امتحان کے لیے چند گھنٹے قبل ہی دستخط رجسٹر بھیجی گئی۔ تاہم بدعنوانی سے پاک امتحان کا انعقاد کیا گیا۔

Intro:رحمانی 30 کا امتحان اختتام پذیر

ارریہ : علم ہر وقت اور ہر دوڑ کی ضرورت رہی ہے، تعلیم کے بغیر انسان ایسا ہی ہے جیسے وہ آنکھ رکھتے ہوئے بھی نابینا ہے. اس لئے حصول علم کے لیے فقط کوشش نہیں کرنی چاہیے بلکہ بہتر و معیاری تعلیم کی طرف توجہ دینی چاہیے تاکہ اس مقابلہ جاتی دور میں ایسی تعلیم حاصل کی جائے جو نہ صرف خود کے لئے بلکہ پورے معاشرے و ملک کے لئے مفید ہو. بہار میں رحمانی 30 اسی نہج پر گزشتہ کئی سالوں سے طلباء کے درمیان تعلیم کے لئے کوشاں ہے. جس کے اثرات ملک ہی نہیں بیرون ملک میں بھی دکھائی دیتا ہے.

Body:اسی ضمن میں ارریہ کے آزاد اکیڈمی ہائی اسکول میں رحمانی 30 میں داخلہ کے لئے مقابلہ جاتی امتحان منعقد ہوا. پورے بہار سے ہزاروں کی تعداد میں اس امتحان میں شریک ہوئے. ارریہ سے کل 186 طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہوئیں جس میں 146 طلبا اور 40 طالبات شامل ہے. امتحان اپنے وقت پر شروع ہوا اور دن کے تین بجے اختتام پذیر ہوا. امتحان میں شریک سبھی طلباء و طالبات پوری یکسوئی اور انہماک کے ساتھ آخری وقت تک سوالات حل کرتے ہوئے نظر آئے.

Conclusion:آزاد اکیڈمی کے استاذ ماسٹر ارشد انور الف نے کہا کہ یہاں پرامن ماحول میں امتحان لیا گیا ہے، حالانکہ انہوں نے اس بات پر ضرور ناراضگی ظاہر کی کہ امتحان کے لئے چند گھنٹے قبل ہی دستخط رجسٹر بھیجی گئی. تاہم بدعنوانی سے پاک امتحان لیا گیا.

بائٹ..... ماسٹر ارشد انور الف، استاد آزاد اکیڈمی ہائی اسکول.

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.