ETV Bharat / bharat

'اقوام متحدہ میں نسل پرستی پر بحث کی جائے' - نسل پرستی پر بحث

اقوام متحدہ میں مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے سفیر نے اس سلسلے میں کونسل کو ایک خط پیش کیا ہے جو 54 افریقی ممالک کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

racism should be discussed at un
'اقوام متحدہ میں نسل پرستی پر بحث کی جائے'
author img

By

Published : Jun 14, 2020, 2:32 PM IST

براعظم افریقہ میں واقع مختلف ممالک نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا ہے کہ افریقی نژاد باشندوں کے خلاف نسل پرستانہ رویوں اور پولیس کی ظالمانہ کارروائیوں پر بحث کی جائے۔

اقوام متحدہ میں مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے سفیر نے اس سلسلے میں کونسل کو ایک خط پیش کیا ہے جو 54 افریقی ممالک کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

اس خط میں رنگ اور نسل کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، پولیس کی ظالمانہ کارروائیوں اور نا انصافیوں کی مخالفت میں آواز اٹھانے والے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال جیسے مسائل پر فوری بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ خط عالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل کی صدر کے نام لکھا گیا ہے اور اس میں اگلے ہفتے کونسل کے ایک اجلاس میں بحث کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیاہ فاموں کے خلاف پولیس گردی اور نسلی امتیاز کے خلاف ہفتے کے روز برطانیہ کے دارالحکومت لندن سمیت کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

اس دوران وسط لندن میں سفید نام نسل پرست بھی سڑکوں پر نکل آئے، جس کے باعث صورت حال انتہائی کشیدہ ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.