آر سریلیھا نے کیرالہ میں فائر اینڈ ریسکیو سروسز کی سربراہی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے ڈی جی پی اے ہیما چندرن کی جگہ لی جو اپنی خدمات سے ریٹائر ہوئے ہیں۔
آر سریلیھا نے کیرالہ میں پولیس کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی جس کے بعد انہوں نے فائر اینڈ ریسکیو سروسز کی سربراہی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
ترواننت پورم میں فائر فورس کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ایک پروگرام میں ہیما چندرن نے آر سریلیھا کو یہ چارج سونپا۔
سنہ 1987 بیچ کی آئی پی ایس افسر سریلیھا سول خدمات میں شامل ہونے سے پہلے کالج لیکچرر اور ریزرو بینک افسر کی حیثیت سے کام کرچکی ہیں۔
اس سے قبل وہ علاپزہ، پٹھانمیتھیٹا اور تھرسور اضلاع میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی حیثیت سے اور ڈی آئی جی ایرناکلام کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔
انہوں نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کوچی اور نئی دہلی کے مراکز میں بطور افسر کام کیا ہے۔