پڈوچیری میں گزشتہ 24گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 166نئے مثبت معاملوں کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1255 پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں 154 پڈوچیری علاقے اور 12 کیسز کرائیکل علاقہ سے سامنے آئے ہیں۔ کم از کم 106 کورونا متاثرین کو سرکاری میڈیکل کالج، 45 مریضوں کو جیپمر، تین کو کووڈ کیئر سنٹر اور 12 کو کرائیکل سرکاری جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس دوران پچھلے 24 گھنٹوں میں 87 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے تھے اور انہیں اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا تھا۔ جن میں سے سرکاری میڈیکل کالج اور جیپمر سے 31-31 ، کووڈ کیئر سنٹر سے 17 سات کرائیکل گورنمنٹ جنرل اسپتال سے اور ایک مریض کو ماہے گورنمنٹ ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں مہلک وبا نے 15لاکھ سے زائد افراد کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے اور ابھی تک 34ہزار سے زائد افراد وائرس کے سبب فوت ہو چکے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک پورے عالم میں ایک کروڑ 70لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں ایک کروڑ سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وہیں اس وائرس سے 6لاکھ 64ہزار سے زائد افراد فوت ہو چکے ہیں۔