ETV Bharat / bharat

پڈوچیری: 16 دن بعد کورونا وائرس کا ایک نیا کیس

مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں کووڈ-19 کے اب تک 11 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 3 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

corona virus
corona virus
author img

By

Published : Apr 25, 2020, 5:09 PM IST

Updated : Apr 25, 2020, 5:30 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈو چیری میں 16 دن کے وقفے کے بعد عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا نیا کیس سامنے آیا ہے اور ہفتہ کو ایک 19 سالہ نوجوان کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر موہن کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا 'ملاکلام کے رہنے والے اس نوجوان کو یہاں اندرا گاندھی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے بعد مولا کلام علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ نوجوان اس وائرس کی زد میں کس طرح آیا'۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اس کے ساتھ ہی اس جان لیوا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے اور ماہو علاقے میں ایک 72 سالہ شخص کی موت ہوئی ہے اور 63 سالہ خاتون کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا ہے۔

پڈو چیری میں تین افراد کی اب تک موت ہو چکی ہے اور تین افراد اس وبا سے اب تک صحت یاب ہوئے ہیں ۔ وہیں اس نوجوان سمیت موجودہ وقت میں چار افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

ملک بھر میں اب تک کووڈ-19 سے 24 ہزار 506 افراد متاثر پائے گئے ہیں جبکہ 775 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Last Updated : Apr 25, 2020, 5:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.