پڈوچیری کے اریانکپم سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن اسمبلی ٹی جے مورتی، ایک ڈاکٹر کے قدموں پر گر پڑے، اس طرح سے انہوں نے کورونا وائرس سے لڑنے میں ڈاکٹر کی کاوشوں پر اظہار تشکر کیا۔
جمعرات کے روز تک پڈوچیری میں سات کووڈ 19 کے کیسز ہوئے ہیں، جن میں سے تین مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
ابھی تک وائرس کی وجہ سے کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔
کورونا وائرس وبائی مرض سے لڑنے والے صحت کے کارکنوں کے لئے احترام کی علامت کے طور پر، اریانکپم سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن اسمبلی، ٹی جیمورتی، نے ڈاکٹر کے قدم چھوئے۔
اس موقع پرڈاکٹر جیمورتی کو ایسا کرنے سے منع کررہے تھے۔
مرکزی وزارت اور خاندانی بہبود کے مطابق، پڈوچیری میں جمعرات کے روز کوویڈ- 19 کے سات مثبت واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں، جن میں سے تین مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
ابھی تک وائرس کی وجہ سے کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔
پڈوچیری مرکزی زیر انتظام ریاست ہے، دو دن قبل یہاں ڈی ایم کے،سی پی آئی اور برسراقتدارکانگریس نے مرکز پر الزام لگایا کہ کورونا پر قابو پانے کے اقدامات کے لیے ریاست کو فنڈ نہیں دیا گیا۔