ریاستی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیہ نے بریلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دھرنا اور مظاہرہ شہر کے سیٹھ دامودر سواروپ پارک میں کیا گیا جہایں ضلع کے سبھی نو اسمبلی حلقوں سے کارکنان کثیر تعداد میں جمع ہو گئے۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری اور سابق رکن راجیہ سبھا ویر پال سنگھ یادو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تھانوں اور تحصیلوں میں رشوت کا بازار گرم ہے۔ بجلی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چالان کا خوف دکھاکر عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہیکل ایکٹ میں ترمیم کرکے دھوتی، کُرتا اور چپّل پہنکر گاڑی چلانے والوں کا چالان بند کریں۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو آئندہ ایک نومبر سے پارٹی کے تمام عہدے داران اور کارکنان دھوتی، کُرتا اور چپّل پہنکر ضلع کے تمام دیہاتی علاقوں میں پہنچکرلوگوں کے اس قانون کے تئین بیدار کریں گے۔
ہم یہ قانون صرف اس لیئے توڑیں کیوں کہ یہ قانون عوام مخالف ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کر نام لئے بغیر ہی کہا کہ سماج وادی پارٹی صرف شیو پال سنگھ یادو کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے، جبکہ سماج وادی پارٹی میں ایسے کئی لیڈر ہیں، جنہوں نے پارٹی لائن سے علیحدہ دیگر سیاسی پارٹیوں کی مدد کی۔ لیکن سماجوادی پارٹی صرف شیو پال کی تکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔