ETV Bharat / bharat

ہاتھرس کیس کے خلاف کولکاتا میں احتجاجی ریلی - Protest in Kolkata against Hathras case

بایاں محاذ اور کانگریس کے مختلف ذیلی تنظیموں نے مولا علی سے دھرمتلہ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں بی جے پی کی حکومت میں عورتیں غیر محفوظ ہیں۔

sfd
sfd
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 2:43 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ہاتھرس کیس سے متعلق بایاں محاذ اور کانگریس نے احتجاجی ریلی نکال کر وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا نذر آتش کیا۔

ویڈیو

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایک طرف پیدل مارچ کیا تو وہیں بایاں محاذ اور کانگریس کی مختلف ذیلی تنظیموں نے احتجاجی ریلی نکالی۔

کانگریس اور بایاں محاذ نے بی جے پی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی اپنی ریاست میں جنسی زیادتی کا شکار خواتین کو انصاف نہ دلاکر اتر پردیش کی متاثرہ کے لئے سڑکوں پر اتر رہی ہیں۔

بایاں محاذ اور کانگریس حامی یوپی بھون کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے تھے، لیکن جب ریلی دھرمتلہ پہنچی تو پولس نے ان کا راستہ روک دیا، جس کے بعد پولس اور بایاں محاذ و کانگریس حامیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

بایاں محاذ کی خاتون سمیتی نے پولس پر مار پیٹ کرنے الزام لگایا ہے۔ خاتون ریلی کی قیادت بایاں محاذ کی رہنما کنینیکا بوس کر رہی تھیں، جبکہ سابق مئیر کولکاتا کارپوریشن بکاش رنجن بھٹاچاریہ بھی ریلی میں شریک رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.