یہ اتفاق کے فائرنگ کے بعد شاہین باغ کے احتجاجی مقام کے سامنے کچھ افراد پولیس چوکی کے قریب جمع ہوگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔
شاہین باغ کے قریب جمع ہوئے افراد وندے ماترم ، بھارت ماتا کی جئے اور شاہین باغ خالی کرو جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
تاہم کچھ دیر بعد پولیس نے انہیں خاموش کرکے واپس کر دیا۔
ہندو تنظیم کی طرف سے مظاہروں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
شاہین باغ میں جاری سی اے اے اور این آر سی مظاہرے کے خلاف بھی احتجاج شروع ہو گیا ہے۔
ہندو تنظیموں نے اعلان کیا تھا کہ اتوار کے روز شاہین باغ میں جاری احتجاج کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔