ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: نمس کے عارضی ملازمین کا احتجاج - nims hospital

کورونا سے مثبت پائے گئے مریضوں کے علاج کے سلسلہ میں تعاون کرنے والے شہر حیدرآباد کے مشہور نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس)کے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے ان کو مناسب سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔اس احتجاج کے نتیجہ میں آوٹ پیشنٹ خدمات متاثررہیں۔

حیدرآباد کے نمس کے کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاج،آوٹ پیشنٹ خدمات متاثر

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 5:37 PM IST

ان ملازمین نے اسپتال کے احاطہ میں یہ احتجاج کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے دوران اسپتال میں خدمات انجام دینے کے دوران ان کو مناسب سہولیات فراہم کرنے میں انتظامیہ نے ان کی درخواستوں کو نظرانداز کردیاہے۔

آج ان ملازمین نے پلے کارڈس کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ کے حل کے لئے کئی مرتبہ اعلی عہدیداروں کو توجہ دلائی گئی جو لاحاصل رہی۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ان کو ٹرانسپورٹ کی سہولت،ٹرانسپورٹ الاونس فراہم کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ نمس کے 79ویں ای بی کے اجلاس میں منظورہ تنخواہیں فوری طورپر انہیں ادا کی جائیں۔

ساتھ ہی علحدہ لنچ رومس، ڈریسنگ رومس فراہم کئے جائیں۔نمس کے کنٹریکٹ سسٹم کو ختم کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ان سے کہاگیا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ کیلئے وزیرصحت و محکمہ صحت کے سکریٹری رضامند ہوگئے ہیں تاہم اس رضامندی کے باوجود ان کو اضافی شدہ تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 15دن ملازمت لی جارہی ہے اور15دن گھر پر بٹھایاجارہا ہے اور تنخواہ صرف 15دن کی ہی دی جارہی ہے۔جب اس سلسلہ میں اعلی عہدیداروں سے بات کی گئی تو انہوں نے کہاکہ وہ حکام سے اس مسئلہ کو اٹھائیں گے تاہم اب تک اس مسئلہ کی یکسوئی نہیں کی گئی اور ان کے مطالبات قبول نہیں کئے گئے جس کے نتیجہ میں وہ یہ احتجاج کررہے ہیں۔ان احتجاجی ملازمین نے ان کے لئے این 95ماسکس کا بھی مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.