ممبئی اور تھانے، ممبرا اور بھیونڈی میں گذشتہ جمعہ سے تیز بارش ہونے کے باوجود مسلم اکثریتی شہر ممبرا کے مسلم علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔
پانی کی قلت اور پریشر کم ہونے کی وجہ سے ممبرا کے لوگوں نے پانی سپلائی محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔
این سی پی نے محکمہ کے دفتر کی طرف مورچہ نکالا، جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے بھی حصہ لیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں ہنڈا اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
پانی سپلائی بہتر نہ ہونے کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور احتجاجاً واٹر سپلائی محکمہ کے احاطہ میں کپڑے دھوکر منفرد انداز میں احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مسلم اور غریب علاقوں کے حصے کا پانی محکمہ کے بد عنوان افسران کی نگرانی میں پانی مافیاؤں، ہوٹلوں، سروس سینٹرز اور بلڈرز کو فروخت کردیا جاتا ہے۔
محکمہ کے افسران نے پانی سے متعلق پریشانیوں کو 15 روز میں ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔