ETV Bharat / bharat

ملک کے مختلف حصوں میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج

صدر کی منظوری کے بعد اب یہ تینوں بل قانون بن چکے ہیں۔ صدر رام ناتھ کووند نے زرعی بلوں کی ملک بھر میں مخالفت کے درمیان کل تینوں بلوں پر دستخط کر دیے۔ اپوزیشن نے صدر سے اپیل کی تھی کہ وہ ان بلوں پر دستخط نہ کریں۔

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 12:26 PM IST

ملک کے مختلف حصوں میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج
ملک کے مختلف حصوں میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج

مودی حکومت کو زرعی قانون کے خلاف کافی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صدر نے تمام زرعی بلوں کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

صدر کی منظوری کے بعد اب یہ تینوں بل قانون بن چکے ہیں۔ صدر رام ناتھ کووند نے زرعی بلوں کی ملک بھر میں مخالفت کے درمیان کل تینوں بلوں پر دستخط کر دیے۔ اپوزیشن نے صدر سے اپیل کی تھی کہ وہ ان بلوں پر دستخط نہ کریں۔

وہیں اس قانون کے خلاف ایک ہی وقت میں ملک کی مختلف ریاستوں میں کسانوں کی طرف سے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

دہلی میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج

قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کی صبح سے پنجاب یوتھ کانگریس کے کارکنان انڈیا گیٹ کے قریب زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ کسان ٹریکٹر لے کر انڈیا گیٹ کے قریب پہنچ گئے۔

اس دوران انہوں نے ایک ٹریکٹر کو بھی آگ لگا دی۔جب تک پولیس موقع پر پہنچی تب تک سبھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 'مظاہرین میں 12 سے 15 افراد شامل تھے۔ اس سلسلے میں تلک مارگ پولیس اسٹیشن میں تفتیش کی جارہی ہے”۔

کرناٹک میں زرعی قوانین کے خلاف موٹر سائیکل ریلی

وہیں کرناٹک میں اکھل بھارتیہ کسان سبھا اور دیگر تنظیمیں زرعی قانون کے خلاف احتجاج کے طور پر موٹر سائیکل ریلی نکال رہی ہیں۔ کرناٹک کے بہت سے علاقوں میں اس قانوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‏زرعی قانون کے خلاف کسانوں کا احتجاج، دہلی میں ٹریکٹر نذر آتش

احتجاج کر رہے مظاہرین کو پولیس نے حراست میں بھی لیا ہے۔ ریاست بھر میں اس بل کے خلاف کسان سڑکوں پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.