ETV Bharat / bharat

چین کے خلاف پورا بھارت سراپا احتجاج

بھارت اور چین کے مابین 15 جون (پیر کے روز) لداخ کی گلوان وادی میں ہوئے تصادم میں بھارتی فوج کے 20 جوان ہلاک ہوگئے۔ ان فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ملک کی عوام رنجیدہ ہے۔

چین کے خلاف پورا بھارت سراپا احتجاج
چین کے خلاف پورا بھارت سراپا احتجاج
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 7:28 PM IST

Updated : Jun 18, 2020, 8:12 PM IST

چین کی اس وحشیانہ کاروائی کے خلاف ملک کی عوام میں اس قدر ناراضگی ہے کہ وہ حکومت سے منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

سڑک سے لیکر سوشل میڈیا تک چین کی اس حرکت کے خلاف عوام میں شدید اشتعال اور غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ملک کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے چین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور چین کے خلاف سخت کاروائی کا نہ صرف مطالبہ کیا جارہا ہے بلکہ چین کا قومی پرچم بھی علامتی طور پر سڑکوں پر جلائے جا رہے ہیں۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران بہت سے مقامات پر چینی صدر کے پوسٹرز کو جلا کر ان کے خلاف نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں ہلاک ہوئے جواںوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کینڈل مارچ نکالا جا رہا ہے اور ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

ملک کی عوام سے لوگ چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کر رہے ہیں، احتجاج کے دوران لوگ چینی اشیاء کو جلاکر اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ہلاک ہوئے جواںوں کی جسد خاکی کو حکومت ان کے آبائی وطن بھی بھیج رہی ہے جہاں عوام کا جم غفیر اپنے شہداء کو آخری سلام اور نم آنکھوں سے الوداع کہہ رہے ہیں۔

Last Updated : Jun 18, 2020, 8:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.