ریاست اتر پردیش کے سرکاری پرائمری اسکولوں کے بچے بھی اب اسمارٹ کلاس میں تعلیم حاصل کر یں گے۔
اس سلسلے میں پیش رفت شروع ہو گئی ہے اور اسکولوں میں پروجکٹر مہیہ کرائے جا رہے ہیں۔
مئو ضلع کے چند اسکولوں کو پروجکٹر بھی فراہم کرا دئیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے سرکاری پرائمری اسکولوں میں اسمارٹ کلاس مہیہ کرانے کی مثبت پہل کی گئی ہے۔
کلاس روم میں پروجکٹر کے ذریعہ نصابی تعلیم کے ساتھ معلومات عامہ میں بھی اضافہ ہوگا
اس پالیسی کے تحت کلاس روم میں پروجکٹر کے ذریعہ بچوں کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ معلومات عامہ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
مئو ضلع کے دیہی علاقوں کے اسکولوں میں بھی یہ اسکیم لانچ گئ ہے۔
اساتذہ سرکاری اور پرائمری اسکولوں میں پروجکٹر کے ذریعہ کام کرنے کی مشق کر رہے ہیں۔ حالانکہ اس سہولت کا فائدہ اٹھانے میں بجلی سپلائی کی دقت پیش آ رہی ہے۔