ETV Bharat / bharat

'منشیات کے ملزم اداکاروں کی شوٹنگ پر پابندی عائد کی جائے'

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 7:30 PM IST

ریپبلک پارٹی آف انڈیا (آر پی آئی) کے قومی صدر اور مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور با اختیار رام داس اٹھاؤلے نے کہا ہے کہ ممبئی میں ڈرگس معاملے کی جانچ کے دائرے میں آئے اداکاروں کو فلم کی شوٹنگ سے باہر کر دینا چاہئے۔

image
image

رام داس اٹھاؤلے نے کہا کہ اگر فلم پروڈیوسرز اور ڈائرکٹرز نے ایسا نہیں کیا تو آر پی آئی کے کارکنان مظاہرے کے لیے سڑکوں پر اتریں گے اور ایسی فلموں کی شوٹنگ روک دی جائے گی۔

اٹھاؤلے نے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں اداکار اور اداکاراؤں کو ملک کا نوجوان طبقہ اپنا رول ماڈل مانتا ہے لیکن سشانت کیس کے بعد ممبئی میں نارکوٹس کنٹرول بیورو کے ذریعہ کی گئی جانچ میں پہلی نظر میں جو ثبوت سامنے آئے ہیں اس سے بالی ووڈ کا اصلی چہرہ لوگوں کے سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی معروف اداکارائیں دیپیکا پاڈوکون، سارا علی خان، شردھا کپور، رکول پریت سنگھ سمیت درجنوں بالی وود سے جڑے لوگوں کے نام ڈرگس معاملے میں سامنے آئے ہیں اس سے سماج میں بہت ہی غلط پیغام گیا ہے۔

فلم پروڈیوسروں اور ڈائرکٹروں کو چاہیے کہ ایسے اداکار و اداکارائیں جن کے نام ڈرگس لینے میں سامنے آئے ہیں انھیں فلموں سے فوری طور سے ہٹا دینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.