اس میں بھٹ فاؤنڈیشن کی چیئرمین کامنی بھٹ اور ہیتیش مہتا نے شرکت کرکے امن و اتحاد کا پیغام دیا۔
اس موقع پراحمدآباد مسلم وومن ایسوسی ایشن کی صدر مہرالنساء دیسائی نے کہا کہ آج کے دور میں امن بنائے رکھنے کی اشد ضرورت ہے، ساتھ ہی انسانیت کو بھی بھولنا نہیں چاہیے ،انسانی ترقی کے لئے یکجہتی سے کام کرنا چاہیے۔
اس سیمنار میں ہومن انٹر نیشنل لیگ فار پیس اینڈ فریڈم سے جڑے لوگوں نے بھی شرکت کر امن کا پیغام دیا تاہم خواتین کے حق میں کام کرنے والے اس ادارے کو ایک ہزار ڈالر بھی دیے۔
ملک میں امن کی بحالی ہو سکے اس مقصد سے رکھے گا اس سیمنار میں بڑی تعداد میں خواتین نے حصہ لے کر انسانیت، امن اور اتحاد کا سبق سیکھا.