مرکزی حکومت نے بدھ کے روز نئی تعلیمی پالیسی کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ اس نئی پالیسی میں اسکول اور اعلی تعلیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
نئی تعلیمی پالیسی پر ای ٹی وی بھارت کے سینیئر صحافی کرشنا نند تریپاٹھی نے نلسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیضان مصطفی سے خاص بات چیت کی۔
ڈاکٹر فیضان مصطفی نے اس تعلق سے بتایا کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے ذریعہ اعلان کردہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے بارے میں جو دیکھا سنا گیا ہے اس میں بہت کچھ نیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی سے بھارت تعلیمی شعبے میں ایک عالمی طاقت بن کر ابھرے گا، نئی تعلیمی پالیسی میں امریکی تعلیمی نظام کی جھلک نظر آتی ہے۔