ETV Bharat / bharat

پرینکا گاندھی کی اغوا کے معاملہ میں یوگی حکومت پر تنقید - کانپور پولیس

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کے روز ریاست میں امن وامان کی صورتحال کو لے کر اتر پردیش حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پرینکا گاندھی کی اغوا کے معاملہ میں یوگی حکومت پر تنقید

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 5:19 PM IST

کانپور پولیس نے ایک مغوی شخص کے اہل خانہ کو اپنے فرد کو واپس لانے کے لیے اغوا کاروں کو تاوان ادا کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد پرینکا گاندھی نے اتر پردیش حکومت پر اپنے حملے تیز کردیے تھے۔

ایک فیس بک پوسٹ میں پرینکا گاندھی جو اترپردیش کانگریس کی انچارج بھی ہیں نے کہا کہ کان پور میں مجرموں نے ایک نوجوان کو اغوا کیا اور کنبہ سے تاوان کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مغوی کے گھر والوں نے پولیس کے کہنے پر اپنا مکان اور زیورات بیچ کر 30 لاکھ روپئے کی رقم کا بندوبست کیا۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ کہ پولیس کی ہدایت پر کنبہ نے یہ رقم بیگ کے ساتھ اغوا کاروں کے حوالے کردی اور نہ ہی پولیس نے اغوا کاروں کو گرفتار کیا اور نہ ہی وہ اس مغوی شخص کو واپس لائے۔

کنبہ کی حالت بہت شکستہ ہے۔ یہ وہی کانپور ہے جہاں کچھ دن پہلے ہی ایک بہت بڑا واقعہ پیش آیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی اتر پردیش میں امن و امان کی صورتحال کا تصور کرسکتا ہے۔

مبینہ واقعہ کانپور میں پیش آیا جہاں کنبہ نے 30 لاکھ روپے تاوان کی رقم کا بندوبست کیا اور پیر کے روز گوجینی ریلوے ٹریک پر نامزد جگہ پر گئے۔ پولیس بظاہر اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کا انتظار کر رہی تھی۔ تاہم جب یہ اغوا کار رقم لے کر فرار ہوگیا اور یرغمالی کو بازیاب نہیں کیا گیا تو یہ پورا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.