پرینکا نے ٹویٹ کیا 'بھارتی ریلوے ملک کی جیون ریکھا-لائف لائن ہے۔ بی جے پی حکومت نے بھارتی ریلوے کو بھی سب سے بری حالت میں لا کر کھڑا کر دیا ہے'۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اس حکومت میں پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کی نجی کاری کی مہارت ہے اور اس اسکل کے تحت اب ریلوے کو بھی فروخت کرنے کا منصوبہ ہے۔
پرینکا نے کہا 'بی جے پی حکومت کا اسکل بنانا نہیں فروخت کرناہے۔ اب کچھ دنوں بعد باقی سرکاری کمپنیوں کی طرح بی جے پی حکومت ریلوے کو بھی فروخت کرناشروع کر دے گی'۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کی پارلیمنٹ میں پیر کو پیش اس رپورٹ سے متعلق خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں ریلوے بدترین حالات میں پہنچ گیا ہے۔