ETV Bharat / bharat

پرینکا کی سونبھدر سانحہ متاثرین سے ملاقات - congress

کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے آج سونبھدر سانحہ متاثرین سے ملاقات کی جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسے محض سیاست قرار دیا ہے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی
author img

By

Published : Aug 13, 2019, 5:49 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 9:31 PM IST

پرینکا گاندھی واڈرا نے مشرقی اتر پردیش کے ضلع سون بھدر کے فائرنگ سانحہ کے متاثرین سے ملاقات کی۔

پرینکا گاندھی آج سون بھدر میں گھوراول علاقے کے امبھا گاؤں پہنچی جہاں ماہ جون کو زمینی تنازعے میں دس قبائلیوں کا قتل کر دیا گیا تھا۔

پرینکا نے امبھا کے پرائمری اسکول کے احاطے میں متاثرین سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ انہوں نے اس جگہ کا بھی معائنہ کیا جہاں قتل عام کا واقعہ انجام پذیر ہوا تھا۔

پرینکا کی سونبھدر سانحہ متاثرین سے ملاقات، ویڈیو

اس دوران پرینکا نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور بعد میں ان کا قافلہ گاؤں سے سون بھدر کے لیے روانہ ہو گیا۔

پرینکا کے دورے کے پیش نظر سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں برس ہی 17 جون کو سونبھدر کے گھوراول علاقے میں زمینی تنازعے کی وجہ سے فائرنگ کی گئی تھی جس میں دس قبائلیوں کی موت ہوئی تھی اور تقریباً 22 افراد زخمی ہوئے تھے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے اسی وقت متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی کوشش کی تھی لیکن ضلع انتظامیہ نے حکم امتناع کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں ضلع کی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا تھا اور انہیں مرزا پور کے چنار گیسٹ ہاؤس میں 26 گھنٹوں تک روک رکھا تھا تاہم بعد میں گیسٹ ہاؤس میں ہی انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی اور فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو دس دس لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 9:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.