ETV Bharat / bharat

میں اندرا گاندھی کی پوتی ہوں بی جے پی کی ترجمان نہیں: پرینکا - اتر پردیش چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن

پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز آگرہ ضلع انتظامیہ اور اتر پردیش چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے ایک حالیہ نوٹس پر کہا کہ ریاستی حکومت اپنے محکموں کے توسط سے جو بھی دھمکی دے سکتی ہے وہ دے لے۔'

میں اندرا گاندھی کی پوتی ہوں بی جے پی کی ترجمان نہیں: پرینکا

author img

By

Published : Jun 26, 2020, 1:24 PM IST

کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اندرا گاندھی کی پوتی ہیں، کچھ حزب مخالت جماعتوں کے رہنماؤں کی طرح بی جے پی کی غیر اعلانیہ ترجمان نہیں ہیں۔

انہوں ٹویٹ پیغام میں کہا کہ وہ وہعوام کے حق اپنے فرائض کو انجام دیتے ہوئے ان کے سامنے سچائی رکھتی رہیں گی، اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ عوامی خدمت گذار کے طور پر میں اپنا فرض اتر پردیش کے لوگوں کے لیے ادا کرتی رہوں گی، اور ان کے سامنے سچائی رکھتی رہوں گی،

کے میرا فرض اتر پردیش کی عوام کے ساتھ ہے اور یہ فرض ان کے سامنے سچائی کو برقرار رکھنا ہے، وہ حکومت کے کسی پروپیگنڈے آگے نہیں رکھیں گی۔'

اترپردیش کے کانگریس انچارج نے کہا 'اترپردیش حکومت دوسرے محکموں کے ساتھ مجھے دھمکیاں دے کر اپنا وقت ضائع کررہی ہے، آپ جو بھی کرنا چاہتے ہیں ضرور کریں، میں سچ سامنے رکھوں گی، میں اندرا گاندھی کی پوتی ہوں، حزب اختلاف کے کچھ رہنماؤں کی طرح بی جے پی کی غیر اعلانیہ ترجمان نہیں ہوں۔'

اہم بات یہ ہے کہ اتر پردیش اسٹیٹ چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز کانپور کے گرلز چلڈرن پروٹیکشن ہوم سے متعلق معاملے پر پرینکا پر 'گمراہ کن' تبصرہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک نوٹس بھیجا اور تین دن میں اس سے جواب طلب کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ اپنی پوسٹ سے متعلق وضاحت نہیں کرتی ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، گزشتہ دنوں ضلع انتظامیہ نے پرینکا کو ایک ٹویٹ پر نوٹس جاری کیا تھا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ آگرہ کے ایک میڈیکل کالج میں 48 گھنٹوں کے اندر اندر 28 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

اس سے قبل کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کے روز بی جے پی حکومت پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے بحران کے دوران بھی عوام کی جیبیں کاٹنے کا الزام عائد کیا تھا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا 'آج پورے اتر پردیش میں کانگریس پارٹی نے بھر پور زبردست مظاہرہ کیا، عوام اس لوٹ مار کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔'

پرینکا نے دعوی کیا کہ اس بحران کے دوران مرکزی حکومت نے عوام کی جیبیں کاٹنے کی تاریخ رقم کی ہے، ڈیزل کی قیمت پٹرول کی قیمت سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی ہے، انہوں نے سوال کیا 'اس وبا کی وجہ سے ہونے والی معاشی تباہی میں بھی عوام کو کیوں ہراساں کیا جارہا ہے؟'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.