پرینکا نے نک جونس سمیت ان کے بھائیوں کے ساتھ چند خوشگورا تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ جونس برادران پر فخر محسوس کرتی ہیں۔
ان کی اس پوسٹ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ طلاق کی خبروں کی تردید کرتی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اگر پرینکا کا انسٹا گرام اکاؤنٹ اسکرال کریں تو اکثر پرینکا نک جونس ساتھ اپنی رومانٹک تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ان کی طلاق کی افواہ 'او کے' میگزین کی ایک رپورٹ کے بعد گشت کرنے لگی، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاتھا کہ پرینکا اور نک کے درمیان شادی کے بعد سے کافی کشیدگی چل رہی ہے، اسی وجہ سے دونوں نے ایک دوسرے سے ہمیشہ کے لیے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔