آل انڈیا حج و عمرہ ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سہیل اختر صدیقی نے بتایا کہ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔
حال ہی میں مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے نو نامزد صدر جمال صدیقی نے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری نے مطالبہ کیا ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے صدر جمال صدیقی کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔
انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر حج ٹور آپریٹر کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو ملک بھر میں تحریک چلائی جائے گی۔