ETV Bharat / bharat

اکیس قیدی، دو افسر کورونا سے متاثر - قیدی اور افسر کورونا مثبت

کمیونٹی انفیکشن کے پیش نظر محکمہ صحت کے اہلکار پورے جیل احاطے میں صفائی مہم اور جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کررہے ہیں۔

اکیس قیدی، دوافسرکورونا مثبت
اکیس قیدی، دوافسرکورونا مثبت
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 6:54 PM IST

تملناڈو کے توتیکورین ضلع جیل کے 21 ریمانڈ قیدی اور دو افسران کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر پائے گئے ہیں۔

پولس ذرائع نے منگل کو یہاں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی متاثر قیدیوں کو ایک سرکاری کورنٹائن سینٹر میں علاج کے لئے بھیجا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ہی دیگر قیدیوں کو جیل میں کورنٹائن کیا گیا ہے۔ کورونا سے متاثر جیل کے دو افسران کو بھی سرکاری اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

کمیونٹی انفیکشن کے پیش نظر محکمہ صحت کے اہلکار پورے جیل احاطے میں صفائی مہم اور جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کررہے ہیں۔

توتیکورین کے چیف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چار قیدیوں کے کورونا سے متاثر پائےجانے کے بعد جیل کے سبھی59 ریمانڈ قیدیوں اور 28 جیل ملازموں کو کورونا جانچ کرانے کا حکم دیا تھا۔ مجرمانہ معاملوں میں قید چاروں قیدیوں کا کورونا جانچ کرایا گیا تھا۔

پیر کی شام آئی رپورٹ میں 59 میں سے 21 قیدیوں اور 28 میں سے دو ملازموں کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس جیل میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے جبکہ جیل کےدو ملازمین بھی اس سے متاثر ہوکر اسپتال میں داخل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد سے مختلف اضلاع پہنچا کورونا وائرس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.