ETV Bharat / bharat

وزیر داخلہ کا وزیراعظم سے تشکر کا اظہار - Prime Minister's

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مرکزی کابینہ کے آج اہم فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔بدھ کے روز سلسلہ وار ٹویٹس میں امت شاہ نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا بحران کے دوران ملک میں کوئی بھوکا نہ رہے اس کے لئے جو عہد بستگی دکھائی وہ واقعی مثالی ہے۔

وزیر داخلہ
وزیر داخلہ
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 10:11 PM IST

انہوں نے کروڑوں غریب افراد کو راشن فراہم کرنے والی پردھان منتری غریب کلیان یوجنا نومبر تک بڑھانے کے فیصلے کو منظوری دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کورونا بحران کے آغاز میں وزیر اعظم نے تین مہینوں کے لئے اُجوولا یوجنا کے تحت غریب خواتین کو تین مفت سلنڈر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

بہت سے خاندانوں میں یہ تینوں سلنڈر استعمال نہیں ہوسکے تھے ، جس کی وجہ سے اس کی مدت میں بھی ستمبر تک توسیع کردی گئی تھی۔ اس سے تقریبا 7 کروڑ 40 لاکھ خواتین کو فائدہ ہوگا۔مسٹر شاہ نے بتایا کہ آج کابینہ نے شہری مہاجروں کے لئے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت آفورڈیبل رینٹل ہاؤسنگ کمپلیکس کو بھی منظوری دی ہے۔

مودی سرکار کے اس تاریخی فیصلے سے مہاجر مزدوروں کو پردھان منتری آواس یوجنا کے شہروں میں تعمیر فلیٹ سستے کرایے پر دستیاب ہوں گے۔ اس فیصلے کے لئے مودی خیرمقدم۔انہوں نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وشواس کے اپنے منتر کو زندہ رکھتے ہوئے مسٹر مودی نے ایک اور اسکیم میں توسیع کرتے ہوئے اگست تک ای پی ایف اکاؤنٹ میں کنٹریبوشن کے فیصلے میں توسیع کردی ہے۔

مسٹر امیت شاہ نے کہا کہ مودی سرکار کے اس فیصلے سے چھوٹے کاروباروں کے تقریباً 72 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو مستحکم کرنے کے لئے کابینہ نے آج 100000 کروڑ روپئے کے ایگریکلچرل انفراسٹرکچر فنڈ کی منظوری دی ہے جو وزیر اعظم کے دیہی ہندوستان کی ہمہ جہتی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے دیہی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز رفتار ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.