وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں گذشتہ روز یہاں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس منصوبے سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔
وزیر اعظم 'وے وندن' منصوبہ کی مدت 30 مارچ 2020 کو ختم ہو گئی تھی۔ اس منصوبہ کے تحت بزرگ شہریوں کے لئے کم از کم آمدنی کو یقینی بنائی جاتی ہے۔
وزیر اعظم وے وندن منصوبہ کے تحت جمع رقم پر بزرگ شہریوں کو سال 2020- 21 کے لئے شروع میں 7.4 فیصد کی شرح سے سود دیا جائے گا۔ اس پر سود ہر سال مقرر ہوگا۔ سینئر شہری بچت کی منصوبہ پر سالانہ 7.5 فیصد کی شرح سے سود دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ 1000 روپے ماہانہ پنشن حاصل کرنے کے لئے منصوبہ کے تحت جمع رقم 1 لاکھ 56 ہزار 658 روپے سے بڑھاکر 1 لاکھ 62 ہزار 162 روپے کر دی گئی ہے۔