وزیر اعظم نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’’قومی ہینڈلوم ڈے کے موقع پر ہم اپنے متحرک اور توانائی بخش ہینڈلوم اور دستکاری کے شعبے سے وابستہ تمام لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
’’ان مثالی لوگوں نے ہماری قوم کے دیسی ہنر کو محفوظ رکھنے کے لئے مستقل طور پر قابل ستائش کوششیں کی ہیں۔ آئیے ہم سب ’ووکل فار ہینڈمیڈ‘ ہو جائیں اور ایک ’خود کفیل ہندوستان‘ بنانے کی سمت اپنی کوششوں کو مستحکم کریں۔‘‘
"اس دن کا مقصد ہینڈلوم انڈسٹری کی اہمیت اور سماجی و اقتصادی شعبے میں ان کی شراکت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ہینڈلوم کو فروغ دینا ہے۔