وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یوم ہندی کے موقع پرمبارکبا دیتے ہوئے اس زبان کی ترقی و ترویج میں تعاون پیش کررہے سبھی ماہر لسانیات کو سلام کیا۔
مودی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یوم ہندی پر آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد ۔
اس موقع پر ہندی کی ترقی و ترویج میں تعاون دے رہے تمام ماہر لسانیات کومیرا دل کی گہرائیوں سے سلام۔
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے اس موقع پر کہا کہ مہاتما گاندھی 1946 میں لکھا تھا کہ علاقائی زبانوں کی بنیاد پر قومی زبان کی ایک عظیم عمارت کھڑی ہوگی۔ دونوں زبانیں اگرچہ متضاد ہیں تاہم مخالف نہیں ہیں۔
انھوں نے لکھا کہ مہاتما گاندھی کا تحریر کردہ مشورہ ہی ہمارے لسانی اتحاد کو مضبوط کرسکتا ہے۔ ہمیں اپنی لسانی تنوع پر فخر کرنا چاہئے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز یوم ہندی پر اس کی ترقی و ترویج میں تعاون دینےوالے معززین کوسلام پیش کرتے ہوئے ملک کے شہریوں سے اپنی مادری زبان کے ساتھ ہندی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی اپیل کی ۔
امت شاہ نے یوم ہندی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کئی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہندی ہندوستانی ثقافت کا ایک اٹوٹ انگ ہے۔ جنگ آزادی کے وقت یہ قومی یکجہتی اور شناخت کا ایک موثر اور طاقتور ذریعہ رہی ہے۔ مودی سرکار کی نئی تعلیمی پالیسی سے ہندی اور دیگر ہندوستانی زبانوں کی متوازی ترقی و ترویج ہو گی ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایک ملک کی شناخت اس کی سرحد اور جغرافیہ سے ہوتی ہے ، لیکن اس کی سب سے بڑی شناخت اس کی زبان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی مختلف زبانیں اور بولیاں اس کی طاقت بھی ہیں اوراس کے اتحاد کی علامت بھی ہیں ۔ ثقافتی اور لسانی تنوع سے بھرے ہندوستان میں ’ہندی‘ صدیوں سے پورے ملک کو متحد کرنے کا کام کر ہی ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں مسٹر شاہ نے لکھا کہ آج یوم ہندی کے موقع پر میں اس کی ترقی و ترویج میں تعاون دینے والے تمام معززین کو سلام پیش کرتا ہوں اور ملک کے شہریوں سےیہ اپیل کرتا ہوں کہ اپنی مادری زبان کے ساتھ ہندی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے اس کے تحفظ اور فروغ میں اپنا تعاون پیش کرنے کا عہد کریں۔ یوم ہندی کی مبارکباد ۔
اس موقع پر ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے یوم ہندی پرسبھی کو مبارکباد پیش کی ۔
مسٹر چوہان نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ ہندی ہماری ثقافت ، شناخت اور ملک کی آواز ہے ۔ اس کا اعترام کریں ، اس سے ملک کا وقار بڑھے گا ۔یوم ہندی پر مبارکباد ۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ٹویٹ میں ہندی کے اعظیم شعرا کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ زبان سے ہی ہمارا وقار ، زبان ہی عزت ہے۔ سور ، کبیر ، تلسی ، پریم چند ہندی کی میراث ہیں ۔
انھوں نے لکھا کہ ہر زبان سے محبت اور ہندی پر فخر ہے۔ ہندی ہماری ثقافت ، شناخت اور ملک کی آواز ہے۔ ریاستی کابینہ کے کئی اراکین نے بھی عالمی یوم ہندی کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
خیال رہے کہ دستور ساز اسمبلی نے 14 ستمبر 1949 کو دیوناگری اسکرپٹ میں لکھی ہندی کو انگریزی کے ساتھ ملک کی سرکاری زبان کے طور پر منظوری دی تھی ۔
اس کے بعد ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی حکومت نے اس تاریخی دن کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سال 14 ستمبر کو ’ یوم ہندی ‘کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ۔
پہلا سرکاری یوم ہندی 14 ستمبر 1953 کو منایا گیا۔