وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ بالی ووڈ اداکار نے فلمی دنیا میں کئی لوگوں کو متاثر کیا اور اپنے پیچھے کئی یادگار لمحے چھوڑے۔ سوشانت سنگھ راجپوت ایک نوجوان ابھرتے ہوئے اداکار تھے اور جنہوں نے ٹی اور فلم دونوں میں اداکاری کی تھی۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ ایک ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار تھے جنہوں نے اپنی اداکاری سے کئی لوگوں کو متاثر کیا تھا اور کئی یاد گار مظاہرے کیے تھے ان کی موت سے مجھے صدمہ پہنچا ہے میری نیک خواہشات ان کے خاندان اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔
پولیس نے کہا کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی کے پاش علاقہ باندرہ میں واقع ان کے مکان میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق کوئی خود کش نوٹ برآمد نہیں ہوا۔ ممبئی پولیس اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔