ETV Bharat / bharat

اردو کا حسن اس کا رسم الخط ہے: وزیراعظم

author img

By

Published : Mar 16, 2019, 3:28 PM IST

اردو کے لئے رسم الخط کی تبدیلی کی بحث اور وکالت کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اردو کا حسن اس کا رسم الخط ہے۔ اس کی سب سے بڑی خوبی یہی ہے کہ اسے دائیں سے بائیں لکھا جاتا ہے۔

فائل فوٹو

انہوں نے کہا ہے کہ اردو زبان نہ صرف ایک مقبول عام زبان ہے بلکہ یہ ہندوستان کی خوبصورت گنگا جمنی تہذیب کی علامت بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی ثقافتی اخلاقیات اور قدروں کی شمولیتی نوعیت، باہمی ربط، ایک دوسرے سے قربت اور زبانوں اور رسوم ورواج کو مالا مال کرنے کا وسیلہ رہا ہے۔

اردو زبان نہ صرف ایک مقبول عام زبان کے طور پر ابھری ہے بلکہ یہ بھارت کی خوبصورت گنگا جمنی تہذیب کی علامت بھی ہے۔

وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار قومی کونسل برائے فروغ زبان اردو کے مجوزہ بین الاقوامی اردو کانفرنس کے لیے ارسال کردہ اپنے پیغام میں کیا ہے۔

آج کے عالمی تناظر میں اردو کا تحفظ اور فروغ کے موضوع یہ تین روزہ کانفرنس یہاں 18مارچ سے شروع ہورہا ہے۔ اس میں دنیا کے پندرہ ملکوں سے مندوبین شرکت کریں گے۔ اس کاافتتاح فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کریں گے جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمار موجود ہوں گے۔

وزیر اعظم مودی نے اس کانفرنس کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا عالمی تناظر میں اردو زبان کا تحفظ اور فروغ کی یہ کوشش قابل ستائش ہے۔ زبان کو مقبول عام بنانے کے لئے تکنیکی اور ڈیجیٹل آلات بشمول آڈیو اور ویڈیو کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے لئے ایسے عملی اقدامات تجویز کرے گی جس سے اسے دنیا بھر میں اردو کو مقبول بنانے میں مدد ملے گی۔

Intro:Body:

danish afroz

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.