ETV Bharat / bharat

صدر رام ناتھ کووند نے زرعی قوانین کی حمایت کی

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے یوم جمہوریہ کے موقعے پر ہوئے تشدد کا ذکر کیا اور کہا کہ ترنگے کی توہین کی گئی۔

صدر رام ناتھ کووند نے زرعی قوانین کی حمایت کی
صدر رام ناتھ کووند نے زرعی قوانین کی حمایت کی
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 11:55 AM IST

بجٹ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی صدر رام ناتھ کووند نے اپنے بجٹ خطاب میں زرعی قوانین کی حمایت میں پر تبصرہ کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ 'خود انحصار زراعت خود مختار بھارت کے لیے بہت ضروری ہے۔ گزشتہ چھ سالوں میں ہماری حکومت نے بیج سے بازار تک بہت سارے مثبت اقدام اٹھائے ہیں۔

سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ پر بھی عمل درآمد کیا گیا ہے، تاکہ کاشتکار اپنی پیداوار میں ڈیڑھ گنا ایم ایس پی حاصل کرسکیں، تاہم صدر نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرے گی۔

اپنے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ 'آج ملک میں 80فیصد سے زیادہ چھوٹے کسان ہیں۔ ان کی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ ہے۔ 10 کروڑ سے زائد چھوٹے کاشتکاروں نے تین اہم زرعی بلوں کی وجہ سے ہونے والی زرعی اصلاحات سے فائدہ اٹھانا شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میری حکومت نئے قوانین کے تناظر میں الجھن کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.