ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے فنڈ جمع کرنے کی مہم کے تحت آج صدر رام ناتھ کووند نے پانچ لاکھ ایک ہزار کی رقم فراہم کی۔
رام جنم بھومی تیرتھ علاقے کے خزانچی سوامی گووند دیو گری مہاراج، وشو ہندو پریشد کے کارگزار صدر آلوک کمار، عمارت تعمیراتی کمیٹی کے صدر نریپندر مشرا، دہلی صوبے کے آر ایس ایس رہنما کلبھوشن آہوجا اور دیگر بڑے قائدین نے آج صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور صدر سے ایودھیا میں تعمیر ہونے والے رام مندر کے لئے چندہ مانگا، جس کے بعد صدر جمہوریہ نے کمیٹی کو چندہ دیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی کمیٹی نے مہم کی کامیابی کے لئے وقت نکالنے کی اپیل کی ہے۔
اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے بھی ایک لاکھ کا چندہ دیا ہے۔