ETV Bharat / bharat

طبی عملے پر حملہ، قابل سزا جرم - آرڈیننس

کورونا وائرس سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرنے والے صحت اہلکاروں(طبی عملہ) پر حملوں والوں کے خلاف سخت سزا کا التزام والے آرڈیننس کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی منظوری ملنے کے بعد یہ قانون پورے ملک میں نافذ ہو گیا۔

طبی عملے پر حملہ، قابل سزا جرم
طبی عملے پر حملہ، قابل سزا جرم
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 11:58 AM IST

حکومت نے اس آرڈیننس کے ذریعے وبائی ایکٹ 1897 میں ترمیم کی ہے، وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت گزشتہ روز کابینہ کی میٹنگ میں اس کی منظوری دی گئی تھی جس پررام ناتھ کووند نے دیر رات، وبا (ترمیمی) آرڈیننس 2020 پر دستخط کردیئے۔

طبی عملے پر حملہ، قابل سزا جرم
طبی عملے پر حملہ، قابل سزا جرم

اس آرڈیننس میں التزام ہے کہ 'صحت اہلکاروں(طبی عملہ) پر حملہ کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سات سال کی قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔

اسی کے ساتھ کسی صحت اہلکار کی گاڑی یا کلینک وغیرہ کو نقصان پہنچانے والے کو اس جائیداد کی مارکیٹ قیمت کی دگنی رقم ہرجانے کے طور پر دینی ہوگی، اس میں 30 دن کے اندر اندر جانچ اور ایک برس کے اندر اندر سماعت مکمل کرنے کا التزام ہے۔

ڈاکٹرز، نرس، پیرا میڈیکل عملے سمیت تمام صحت عملہ کو یہ قانون تحفظ فراہم کرائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.