صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے رام نومی کے قبل کی شام بدھ کے روز ملک کے عوام کو مبارکباد دی اور لوگوں سے اس موقع پر سوشل ڈسٹینس پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر کووند نے اپنے نیک خواہشات کے پیغام میں لوگوں سے بھگوان شری رام کے احکامات پر عمل کرنے اور ایک عظیم قوم کی تعمیر کرنے کی اپیل کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کاہ کہ اس تہوار کو مناتے وقت سوشل ڈسٹینس سمیت سبھی سرکاری قوانین پر عمل کریں اور عالمی وبا کورونا کو شکست دیں۔
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ’یہ تہوار ہمارے ملک کے سبھی عوام کو صحت، خوشی، امن اور خوشحالی دے اور آپ سبھی کو موجودہ وقت میں صحت کے تعلق سے پیدا چیلنجوں کا سامنا کرنے کی طاقت عطا کرے۔
واضح رہے کہ رام نومی کا تہوار بھگوان رام کی پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔
صدر اور نائب صدر نے ملک کے عوام کو رام نومی کی مبارکباد دی
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے رام نومی کی مبارک باد دیتے ہوئے ملک کے باشندوں سے سوشل ڈسٹینس پر عمل کرنے کی گزارش کی ہے۔