ETV Bharat / bharat

گجرات میں عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں - idd milad preparation in gujarat

عید میلاد النبی یا جشن عید میلاد النبی یا صرف میلاد النبی ایک اسلامی تہوار ہی نہیں بلکہ بے حد خوشی کا دن ہے جو اکثر مسلمان مناتے ہیں۔ یہ دن مسلمان ہر سال اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے مناتے ہیں۔

گجرات میں عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں
author img

By

Published : Oct 14, 2019, 2:39 PM IST

ربیع الاول کے مہینہ کچھ دن میں آنے والا ہے جو اسلامی تقویم کے لحاظ سے تیسرا مہینہ ہے۔ ویسے تو میلاد النبی اور محافلِ نعت کا انعقاد پورا سال ہی جاری رہتی ہیں، لیکن خاص ماہِ ربیع الاول میں عید میلاد النبی پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔

گجرات میں عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں

گجرات میں یکم ربیع الاول سے ہی مساجد اور دیگر مقامات پر میلاد النبی اور نعت خوانی ( مدحِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی محافل شروع ہو جاتی ہیں جن علماءکرام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ اسی طرح مختلف شعرا اور ثناء خوانِ رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کرتے ہیں۔

12ربیع الاول کو کئی اسلامی ممالک میں سرکاری طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈیا، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، کوریا، جاپان اور دیگر غیر اسلامی ممالک میں بھی مسلمان کثرت سے میلادالنبی اور نعت خوانی کی محافل منعقد کرتے ہیں۔

احمدآباد کی حسن سعید درگاہ کے امام مولانا عبدالقادرنے اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پر خوشیاں منانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، جو انسان کامل، ہادی عالم اور وجہ تخلیق کائنات ہیں۔

ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، اس ماہ مبارک میں ہی حضورانور سرور کونین حضرت محمدﷺ کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بھیجا گیا۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے، وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا نہ کوئی تھا اور نہ ہی آئندہ آئے گا۔

پورے گجرات میں بے حد جوش و خروش کے ساتھ عید میلاد منایا جاتا ہے اس موقع پر مختلف تنظمیں و جماعتیں مختلف تقاریب و جلوس نکال کر عید میلاد کا جشن مناتے ہیں۔ ایسے میں مولانا عبدالقادر نے ہر مسلمان سے اپیل کی کہ عید میلاد کے موقع پر ڈی جے ، رقص اور دوسرے خرافات سے پرہیز کریں اور بے حد عقیدت و احترام کے ساتھ عیدمیلاالنبی منائیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.