عالم یہ ہے کہ حکومت نے عوام کی حفاظت کے لئے ہر ممکن قدم نافذ کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اجمیر شریف درگاہ میں اس کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی جلسے کا اہتمام کر کے خادم خواجہ صاحب کی جانب سے خاص دعا مانگی گئی۔
سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے دربار میں جمعہ کی نماز کے بعد کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خاص دعا مانگی گئی۔
اس دعا میں جہاں درگاہ کے خادم خواجہ نے تلاوت قرآن مجید سے دعا کا آغاز کیا تو وہیں ملک بھر سے اجمیرشریف پہنچے زائرین نے بھی اس دعا میں شرکت کر کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے غریب نواز کی بارگاہ میں خاص دعا مانگی۔