ETV Bharat / bharat

پرنب مکھرجی کی صحت میں کوئی بہتری نہیں - پرنب مکھرجی کی صحت

سابق صدر پرنب مکھرجی کی طبیعت ابھی تک نازک بنی ہوئی ہے۔ مکھرجی کورونا متاثر پائے گئے تھے جس کے بعد سے وہ دہلی کے آرمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پرنب مکھرجی کی صحت میں کوئی بہتری نہیں
پرنب مکھرجی کی صحت میں کوئی بہتری نہیں
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 12:44 PM IST

دہلی کے ریفریل اسپتال میں زیر علاج پرنب مکھرجی کی صحت میں ابھی تک کوئی بہتری نظر نہیں آئی ہے۔

آرمی اسپتال کے مطابق انہیں ابھی وینٹیلیٹر کے سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا وائٹل اور کلینکیل پیرامیٹر مستحکم ہے۔ ان کی صحت پر برابر نگرانی رکھی جارہی ہے۔

سابق صدر پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے ان کی صحت سے متعلق بتایا کہ ان کی طبی حالت بہتر ہے۔ ان کے دماغ میں جمع خون کو ہٹانے کے لیے ایک آپریشن بھی کیا گیا ہے۔ اس آپریشن کے لیے انہیں 10 اگست کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اب ان کی حالت مستحکم ہے۔

پرنب مکھرجی نے کچھ روز قبل ہی اطلاع دی تھی کہ ان کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے گزارش کی تھی کہ جو بھی ان کے رابطہ میں آئے ہیں وہ خود سے علیحدگی اختیار کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.