ETV Bharat / bharat

پرنب مکھرجی کے انتقال پر تعزیتی اجلاس - سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی

ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی یادگیر کے ریاستی صدر ارشد دکنی نے کہا ہے کہ 'سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی بھارتی سیاست کے اہم سنگ میل تھے۔ انھوں نے بھارت کے ترقی اور خوشحالی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی وفات پورے بھارت کے لیے بڑا خسارہ ہے'۔

pranab mukherjee condolence meeting on the demise
پرنب مکھرجی کہ دیہانت پر تعزیتی اجلاس
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 9:56 AM IST

ٹیپوسلطان یوتھ کمیٹی یادگیر کی جانب سے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے دیہات پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا- اس اجلاس کی صدارت وجے ناتھ ہیرے مٹھ صدر ویر بھارتی فاؤنڈیشن یادگیر نے کی۔

ویڈیو

اس موقع پر ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی یادگیر کے ریاستی صدر ارشد دکنی نے پرنب مکھرجی کی تصویر پر پھول مالا چڑھانا تے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے دیہانت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'سابق صدر جمہوریہ بھارتی سیاست کے اہم سنگ میل تھے۔ انھوں نے بھارت کے ترقی اور خوشحالی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی وفات پورے بھارت کے لیے بڑا خسارہ ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'پرنب مکھر جی کی آتما کو شانتی ملے اور ان کے خاندان اور چاہنے والوں کو صبر عطا ہو'۔

واضح رہے کہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے 31 اگست 2020 کو دہلی کے آرمی ہسپتال میں آخری سانس لی وہ 84 برس کے تھے، قبل ازیں دو ہفتے قبل بلڈ کلاٹ نکالنے کے لیے ان کے دماغ کی سرجری کی گئی تھی۔

انہیں بلڈ کلاٹنگ کی شکایت کے بعد 10 اگست کو دہلی کے آرمی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جبکہ دماغ کی سرجری سے قبل کئے گئے ٹسٹ میں انہیں کوویڈ۔19 مثبت بھی پایا گیا تھا۔

سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر ملک کی متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس صدر سونیا گاندھی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، کانگریسی رہنما راہل گاندھی، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.