ETV Bharat / bharat

پرنب مکھرجی کی طبیعت مزید خراب - پھیپھڑوں میں انفیکشن

گزشتہ ایک ہفتہ سے زیادہ وقت سے ہسپتال میں داخل سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی حالت پہلے کی بہ نسبت خراب ہے اور پھیپھڑے میں انفیکشن ہوگیا ہے۔

pranab mukharjee
pranab mukharjee
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 5:34 PM IST

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی 10 اگست سے آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ مکھرجی کی پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے حالت مزید خراب ہوگئی ہے اور انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے جبکہ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت کی مستقل نگرانی کر رہی ہے۔

اس سے قبل ان کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے کہا تھا کہ ان کے والد کی حالت مستحکم ہے اور صحت میں بہتری کے مثبت آثار نظرآرہے ہیں۔ 84 سالہ پرنب مکھرجی کے دماغ میں خون جم گیا تھا جسے ہٹانے کے لیے ان کا آپریشن کیا گیا ہے۔

سابق صدر جمہوریہ کو بھی کورونا وائرس مثبت پایا گیا تھا۔

پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت نے آج ٹویٹ کیا تھا کہ 'آپ سب کی دعاؤں اور ڈاکٹروں کی انتھک محنت کی وجہ سے اب میرے والد کی حالت مستحکم ہے۔ ان کے جسم کے تمام بڑے اعضا مستقل طور اور مناسب طریقے سے کام کررہے ہیں۔ ان کی صحت میں بہتری کے مثبت آثار ہیں۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.