ETV Bharat / bharat

پرنب مکھرجی بھارت رتن ایوارڈ سے سرفراز

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو آج ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھارت رتن تفویض کیا گیا ہے۔

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی
author img

By

Published : Aug 8, 2019, 6:46 PM IST

Updated : Aug 8, 2019, 11:31 PM IST

راشٹر پتی بھون میں موجودہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سابق صدر پرنب مکھرجی کو بھارت رتن ایوارڈ سے نوازا۔

پرنب مکھرجی کے علاوہ بپن ہزاریکا اور نانا جی دیشمکھ کو بھی بعد ازمرگ بھارت رتن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

واضح رہے کہ پرنب مکھرجی ملک کے 13 ویں صدر جمہوریہ تھے انہوں سنہ 2012 سے سنہ 2017 تک صدرات کا عہدہ سنبھالا تھا۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سابق صدر پرنب مکھرجی کو ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا۔ان کے علاوہ سماجی کارکن ناناجی دیشمکھ اور موسیقار اور گلوکار بھوپین ہزاریکا کو بعد از مرگ اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

راشٹرپتی بھون میں ایک زبردست تقریب میں مسٹر کووند نے سند اور علامتی نشان دئے۔ان تینوں ممتاز شخصیات کو17ویں یوم جمہوریہ کی شام بھارت رتن سے نوازنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تقریباً 10منٹ تک چلی اس تقریب میں سب سے پہلے ناناجی دیشمکھ کی جانب سے دین دیال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے صدر ویریندر جیت سنگھ نے سند اور اعزازی تمغہ حاصل کیا۔اس کے بعد مسٹر ہزاریکا کی جانب سے ان کے بیٹے تیج ہزاریکا نے سند اور اعزازی تمغہ حاصل کیا۔

پرنب مکھرجی کا نام پکارے جانے پر انہوں نے اعزاز حاصل کرنےکے لئے جاتے وقت اگلی صف میں بیٹھے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر کووند نے انہیں سند اور اعزازی تمغہ پہنایا۔اس کے بعد مسٹر مکھرجی نےایک ایک کر کے اگلی صف میں بیٹھے مسٹر نائیڈو، مسٹر مودی ،سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، سابق وزیر کابینہ مرلی منوہر جوشی اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارگزار صدر جے پی نڈا سے ایک ایک کر کے ہاتھ ملایا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Aug 8, 2019, 11:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.