سابقہ حکومت میں فروغ انسانی وسائل کے وزیر رہے مسٹر جاوڈیکر نے یہ وضاحت اس وقت کی جب میڈیا میں یہ خبریں آئیں کی حکومت ہندی کو ملک میں نافذ کریگی ۔
واضح رہے کہ نئی تعلیمی پالیسی کا خاکہ مسٹر جاوڈیکر کی مدت کار میں تیار ہوگیا تھا لیکن کستوری رنگن کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمعہ کوفروغ انسانی وسائل کے نئے وزیر رامیشور پوکھریال نشنک کو پیش کی ۔
مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ ابھی تو رپورٹ صرف پیش کی گئی ہے اور حکومت نےاسے نافذ نہیں کیاہے ۔اس رپورٹ پر لوگوں کے ردعمل کے بعد ہی حکومت اسے نافذ کریگی ۔
انھوں نے کہاکہ مودی حکومت سبھی ہندستانی زبانوں کااحترام کرتی ہے اور انھیں فروغ دیتی ہے اس لیے کسی ایک زبان کو مسلط کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ویسے بھی مودی حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیاہے ۔یہ تو محض ایک خاکہ ہے ۔