جاوڈیکر نے پیر کے روز یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بین الاقوامی کان فلم فیسٹیول میں بھارتی منڈپ کا افتتاح کرتے ہوئے غیر ملکی فلم سازوں سے یہ اپیل کی۔
واضح رہے کہ کان فلمی میلہ 12 مئی سے 23 مئی تک ہونا تھا۔ اسے کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا اور اب یہ میلہ پھرسے منعقد کی جارہی ہے۔
جاوڈیکر نے کہا کہ فلمیں بھارت کے لئے 'سافٹ پاور' رہی ہیں کیونکہ یہاں بڑے پیمانے پر فلمیں تیار کی جاتی ہیں۔ غیر ملکی فلم سازوں کو بھارت آکر زیادہ سے زیادہ اپنی فلموں کی شوٹنگ کرنی چاہئے، کیونکہ بھارت میں جو رنگا رنگی پائی جاتی ہے وہ دنیا میں کہیں بھی نہیں مل سکے گی اور یہ ملک بہت ہی مستحکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ "دو سال قبل ہم نے ان غیر ملکی فلم پروڈیوسروں کے لئے ایک سہولت مرکز قائم کیا ہے جہاں انہیں جلد ہی سنگل ونڈو کے ذریعے مختصر وقت میں فلموں کی شوٹنگ کے لیے منظوری مل جائے گی"۔
اس سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری امیت کھرے نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگلے سال لیجنڈری فلم ساز ستیہ جیت رے کی پیدائش کی صد سالہ تقریب ہے اور اگلے سال ہم کانز فلم فیسٹیول میں ان کی فلموں کا بھی ریویو پیش کریں گے اور ایک خصوصی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔
ورچوئل افتتاحی تقریب میں ایف آئی سی سی آئی کے سکریٹری جنرل دلیپ چنائے، معروف نغمہ نگار اور سنٹرل فلم ایکریڈیشن بورڈ کے صدر پرسن جوشی، فلم ڈائریکٹر مدور بھنڈارکر اور اداکارہ کنگنا رناوت کے علاوہ ہندوستان میں فرانسیسی قونصل خانے کے انچارج متی شری لال کمار اور وزارت اطلاعات نشریات کے ایڈيشنل سکریٹری اتل کمار تیواری نے بھی خطاب کیا۔