ریاست مدھیہ پردیش میں آٹھ پارلیمانی حلقوں بھوپال، ودیشا، ساگر ، راج گڑھ، گنا، گوالیار، بھنڈ اور مرینا میں کل پولنگ ہوگی۔ان تمام پارلیمانی حلقوں میں گزشتہ شام انتخابی مہم تھم چکی ہے۔ ابھی امیدوار صرف گھر گھر جا کر تشہر کر سکیں گے۔
بھوپال پارلیمانی حلقہ پر بی جے پی کی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا مقابلہ کانگریس کے دگ وجے سنگھ سے ہے۔ ودیشا میں اہم مقابلہ بی جے پی کے رماکانت بھارگو اور کانگریس کے شیلیندر پٹیل کے درمیان ہے، ساگر میں کانگریس امیدوار بربھو سنگھ ٹھاکر اور بی جے پی کے راج بهادر سنگھ کے درمیان اور بھنڈ میں کانگریس کے دیواشيش جراريا اور بی جے پی کی سندھیا رائے کے درمیان مقابلہ ہے۔
مرینا پارلیمانی حلقہ پر مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کانگریس کے رام نواس راوت کے سامنے ہیں، وہیں گوالیار میں اہم مقابلہ بی جے پی کے ودیک اور کانگریس کے اشوک سنگھ س درمیان ہے۔
گنا پارلیمانی حلقے پر کانگریس کے جیوتردتیہ سندھیا اور بی جے پی کے کے پی یادو آمنے سامنے ہیں۔ اسی طرح راج گڑھ میں کانگریس امیدوار مونا سستاني بی جے پی کے روڈمل ناگر کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
ریاست میں 12 مئی کو ان پارلیمانی حلقوں کے بعد 19 مئی کو باقی آٹھ سیٹوں دیواس، اجین، اندور، دھار، مندسور، رتلام، كھرگون اور کھنڈوا میں پولنگ ہوگی۔ تمام کے نتائج 23 مئی کو آئیں گے۔