ETV Bharat / bharat

رشی کپور کی موت پر قومی رہنماؤں کا اظہار تعزیت - political leaders shows condolences on rishi kapoor demise

بالی ووڈ کے رومانوی اداکار سے مشہور رشی کپور کی موت پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہل گاندھی سمیت سیاسی رہنماؤں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

رشی کپور
رشی کپور
author img

By

Published : Apr 30, 2020, 5:07 PM IST

Updated : Apr 30, 2020, 5:42 PM IST

صدر رام ناتھ كووند نے جمعرات کو بالی ووڈ کے سدا بہار اداکار رشی کپور کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

رام ناتھ کووند
رام ناتھ کووند

كووند نے ٹویٹ کر کے کہا ہے 'رشی کپور کے ناگہانی انتقال سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ انکی سدا بہار اور دلکش شخصیت اور توانائی کی وجہ سے یہ یقین کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ وہ نہیں رہے'۔

انہوں نے مزید لکھا ہے 'ان کا (مسٹر کپور کا) انتقال فلمی دنیا کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کے خاندان، بہی خواہوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں'۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بالی ووڈ کے مشہور اداکار رشی کپور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صلاحیتوں کے پاور ہاؤس تھے۔

وزیراعظم نریندر مدی نے افسوس کا اظہار کیا

مودی نے کہا کہ اس المناک خبر سے انہیں بہت تکلیف ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا’’رشی کپور جی کثیر جہتی، سب کے عزیز اور خوش مزاج تھے۔ وہ صلاحیتوں کے پاور ہاؤس تھے۔

میں ہمیشہ سوشل میڈیا پران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو یاد کروں گا۔ وہ فلموں اورہندوستان کی ترقی کے بارے میں جنونی تھے۔ ان کے انتقال سے دکھی ہوں۔ ان کے خاندان اورمداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی ‘‘۔

مرکزی اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے معروف اداکار رشی کپور کے انتقال پر گہرےرنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، ’’اداکار رشی کپور کے انتقال سے گہرا دھکا لگا۔ وہ ایک عظیم اداکار ہی نہیں بلکہ انتہائی انسان دوست شخصیت تھے۔ ان کے خاندان، دوست اور مداحوں سے دلی تعزیت،اوم شانتی‘‘۔

پرکاش جاوڈیکر
پرکاش جاوڈیکر

مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو نے مشہور اداکار رشی کپور کے انتقال پر جمعرات کو غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

رشی کا انتقال آج صبح ممبئی کے اسپتال میں ہو گیا۔وہ کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ سال ستمبر میں امریکہ سے علاج کراکر ملک لوٹے تھے۔

کرن رجیجو
کرن رجیجو

ریجیجو نے کہا کہ ہم ان کی فلمیں دیکھ کر بڑے ہوئے اور مجھے ان کا اداکاری بہت پسند تھی ۔رشی کپور کے انتقال کی خبر واقعی افسوسناک ہے۔فلم دنیا کے لئے یہ بہت بڑا نقصان ہے۔وہ ایک لیجنڈ تھے جو ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے۔ خدا ان کے خاندان کو دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے۔

خواتین اور اطفال کی فلاح و بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی اور وزیر ثقافت پرہلاد پٹیل نے جمعرات کو بالی ووڈ کے قدآور اداکار رشی کپور کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

اسمرتی ایرانی
اسمرتی ایرانی

ایرانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ کہتے تھے، کھنہ، کپور اور ملہوترا لوگ ہمیشہ اچھی زندگی پسند کریں گے، ہمیشہ ہنسی مذاق کریں گے ۔رشی سر جنت کو خوشحال بنا دیجئے گا۔ آپ ہمیشہ یاد آئیں گے۔

وزیر ثقافت پٹیل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بالی ووڈ کے عظیم اداکار رشی کپور کے انتقال کی خبر ملی۔ اس خبر سے میں بہت دکھی ہو۔ بھگوان سے پرارتھنا کرتا ہوں کہ وہ ان کے کنبہ کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے۔

یوگی آدتیہ ناتھ
یوگی آدتیہ ناتھ

رشی کپور کی موت پر اترپردیش کے گورنر آنندی بین پٹیل،وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دوسرے متعدد اہم شخصیات نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔

ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے بھی اپنے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا" یہ بالی ووڈ اور ملک کا بڑا نقصان ہے۔میں دعا گو ہوں کہ مرحوم کے روح کو تسکین ملے۔

کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدی یورپا نے جمعرات کو بالی ووڈ کے قدآور اداکار رشی کپور کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

بی ایس یدی یورپا
بی ایس یدی یورپا

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا’’ایک اور عظیم اداکار رشی کپور کے انتقال کے ساتھ ہندوستانی سنیما کے لئے یہ خوفناک ہفتہ بن گیا ہے‘‘۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی

قابل غور ہے کہ بدھ کو نامور اداکار عرفان خان کا انتقال ہوا تھا۔

کانگریس لیڈر نے کہا’’رشی کپور ایک غیر معمولی اداکار تھے اور ان کے چاہنے والے ہر نسل کے لوگ تھے۔ لوگ ان کو ہیمشہ یاد کرتے رہیں گے۔ ان کے اہل خانہ اور دنیا بھر میں پھیلے ان کے دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے معروف اداکار رشی کپور کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اروند کیجریوال
اروند کیجریوال

کجریوال نے کہا’’رشی کپور کے اچانک انتقال کی خبر سے بہت غمزدہ ہوں۔ اداکار نے اپنی اداکاری سے کئی نسلوں کو تفریح کرائی۔ یہ ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میں ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ایشور ان کی روح کو شانتی دے‘‘۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی معروف بالی وڈ اداکار رشی کپور کے انتقال پر اظہار رنج کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی اداکار کے کچھ ڈائیلاگ میرے بچپن کے جدا نہ ہونے والے حصے ہیں۔

عمر عبداللہ
عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے آنجہانی اداکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا: 'بوبی سے لے کر "قرض" اور "زمانے کو دکھانا ہے" تک آپ کی فلمیں اور کچھ ڈائیلاگ میرے بچپن کے جدا نہ ہونے والے حصے ہیں۔ آپ نے گلمرگ میں ایک چھوٹی ہٹ کو ایک ہی گانے سے ایک یادگار جگہ بنادیا۔ الوداع'۔

سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے مایہ ناز ادا کار کے انتقال کو ایک عہد کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے ان کے گانے'چل کہیں دور نکل جائے' کو یاد کیا۔

اکھیلیش یادو
اکھیلیش یادو

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ گذشتہ دودنوں میں دو اہم شخصیات نے دنیا کو خیر باد کہہ دیا جو کہ ملک کا بڑا نقصان ہے۔

میاوتی
مایاوتی

انہوں نے کہا کہ ؛بامبے فلم' میں رشی کپور کی اداکاری ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کل عرفان خان اور آج رشی کپور کے انتقال میں فلمی دنیا میں ایک خلاء پیدا کردیا ہے۔

Last Updated : Apr 30, 2020, 5:42 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

rishi kapoor
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.