ETV Bharat / bharat

قومی رہنماؤں کا سشماسوراج کو خراج عقیدت - سشماسوراج کا انتقال

حکمران جماعت بی جے پی کی سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسر (ایمس) میں انتقال ہوگیا جس کے بعد سیاسی، سماجی رہنماؤں کا اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔۔

sushma swaraj
author img

By

Published : Aug 7, 2019, 2:09 PM IST

Updated : Aug 7, 2019, 2:30 PM IST

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر و اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو سمیت متعدد رہنماؤ نے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے گھر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

محترمہ سوراج کا منگل کی رات دل کا دورہ پڑنے سے دارالحکومت دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی جسد خاکی آخری دیدار کے لیے ان کی رہائش گاہ پر رکھی گئی تھی۔

سیاسی رہنماؤں کا سشماسوراج کو خراج عقیدت

صدر كووند آج صبح تقریبا نو بجے محترمہ سشما سوراج کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے محترمہ سوراج کے اہل خانہ سے بھی اظہار تعزیت کی۔ اس کے بعد اوم برلا نے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھی محترمہ سوراج کی جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی محترمہ سوراج کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ انہوں نے محترمہ سوراج کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس دوران وہ جذباتی ہو گئے۔ وزیر اعظم نے محترمہ سوراج کے اہل خانہ سے بات کی اور انہیں صبر کی تلقین کی۔ اس دوران مسٹر نائیڈو بھی وہاں موجود تھے۔

سید شاہنواز کا سشماسوراج کو خراج عقیدت۔

سماج وادی پارٹی رہنما ملائم سنگھ یادو نے بھی سشما سوراج کے گھر پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں محترمہ سوراج کے حامیوں نے بھی اپنی عزیز رہنما کو خراج تحسین پیش کیا۔

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ محترمہ سوراج ایک ذہین اسپیکر اور بہترین لیڈر کے ساتھ ساتھ ہمہ گیر صلاحیت کی حامل تھیں۔ ملک کے مفاد اور عوامی بہبود کے شعبے میں کیے گئے کاموں کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا: 'اچانک ان کے انتقال کی خبر ملنے سے پورا ملک غم زدہ ہے اور ذاتی طور پر میں دکھی ہیں۔'

راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی)کے صدر لالوپرساد یادونے ٹوئٹرکے ذریعہ سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ماہر مقرر اور زبردست رکن پارلیمنٹ تھیں، ملک انہیں ہمیشہ یاد رکھے گا۔

بہار راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) قانون ساز پارٹی کی لیڈر اور سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی نےبی جے پی کی سینئر لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔

محترمہ رابڑی دیوی اور اپوزیشن رہنما تیجسوی پرساد یادو نے آج یہاں اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ محترمہ سوراج ایک جرأت مند، ملنسار اور محنتی سیاستداں تھیں۔ انہوں نے 25 سال کی عمر میں ہی سیاست کے میدان میں مقام بنا لیا تھا۔ وہ سیاست کے میدان میں مسلسل آگے بڑھتی رہیں۔ انہیں سب سے کم عمر خاتون وزیر بننے کا شرف حاصل تھا۔

تریپورہ کے گورنر رمیش بیس اور وزیراعلی وپلو کمار دیو نے بی جے پی رہنما اور سابق وزیرخارجہ سشما سوراج کے اچانک انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ نے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ سوراج موثر عوامی نمائندہ تھیں۔ وہ بہادر، دور اندیش اور عوامی لیڈر تھیں۔ وہ لوگوں کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہتی تھیں۔

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے ارکان پارلیمان نے ان کو بھرپور خراج پیش کیا۔

ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا کے کیشوراؤ نے کہاکہ سشما سوراج کی موت سے تلنگانہ کی عوام کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے سشما سوراج کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لیے جو بل اس وقت کی کانگریس زیرقیادت یو پی اے حکومت نے پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا، اس کی بھرپور حمایت سشما سوراج نے بی جے پی کی طرف سے کی تھی۔

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی، سشما سوراج کی موت پر ان کو خراج پیش کرنے کے دوران جذباتی ہوگئے۔

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگزار صدر و سابق ریاستی وزیر تارک راما راو نے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے انتقال پر ان کو خراج پیش کیا۔

پدوچیری کی لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی اور وزیراعلی وی نارائن سامی نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئرلیڈر اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے انتقال پر بدھ کو تعزیت کا اظہار کیا۔

محترمہ بیدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انھیں محترمہ سوراج کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔ انہوں نے یونیورسٹی میں پڑھائی کے دوران ان لمحوں کوبھی یاد کیا جب محترمہ بیدی اور محترمہ سوراج چنڈی گڑھ میں دوستوں کی طرح بحث کرتی تھیں۔

مسٹر نارائن سامی نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا: 'مشہور رکن پارلیمنٹ، بھارتیہ جنتاپارٹی کی ماہر مقرر اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج نہیں رہیں۔یہ افسوس ناک خبر ہے کہ ایک تجربہ کار رکن پارلیمنٹ اب ہمارے درمیان نہیں رہیں۔ان کا انتقال ملک کے لیے بڑا نقصان ہے۔ان کے گھروالوں کے تئیں میری تعزیت ہے۔خدا ان کی روح کو سکون دے۔'

قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ (ایمس)اسپتال میں منگل کی رات انتقال ہو گیا تھا۔ وہ 67 سال کی تھیں۔ ان کے خاندان میں شوہر سوراج کوشل اور ایک بیٹی بانسری سوراج ہیں۔

وہ طویل عرصے سے بیمار چل رہی تھیں اور ان کا گردے بھی تبدیل ہوئے تھے۔ محترمہ سوراج کو کل رات تقریبا دس بجے دل کا دورہ پڑنے کے بعد ایمس لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھ کر بچانے کی کوشش کی لیکن ان کے جسم نے ساتھ نہیں دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Aug 7, 2019, 2:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.