ETV Bharat / bharat

ہاوڑہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پولیس اہلکار کی موت

یہ ہاوڑہ پولیس کمشنریٹ کا پہلا واقعہ ہے جہاں کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی۔

policeman died
ہاوڑہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پولیس اہلکار کی موت
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 12:02 PM IST

ناول کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مغربی بنگال کے شہر ہاوڑہ میں ایک پولیس اہلکار کی موت واقع ہوئی۔

اطلاع کے مطابق چیٹرجیہت پولیس اسٹیشن کے ایس آئی گوتم پٹنائک (47) کی موت کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ہوگئی۔ انہیں کولکتہ کے سی ایم آر آئی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

متوفی ایس آئی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 'قریب ایک ہفتہ قبل بخار کی وجہ سے انھیں ہاوڑہ کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں ان کا کورونا ٹسٹ منفی آیا تھا۔ ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کے بعد ایس آئی اپنے گھر واپس آگئے۔ لیکن وہ ٹھیک نہیں تھے۔ تب اہل خانہ انھیں ضلع پوربا میدی پور کے تمپوک کے ایک اور اسپتال لے گئے'۔

اہل خانہ نے بتایا ہے کہ 'وہ وہاں ٹھہرنے کو تیار نہیں تھا۔ اسی اثنا میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ان کے اہل خانہ نے تین دن قبل انہیں سی ایم آر آئی اسپتال میں داخل کرایا۔ یہاں ان کی کووڈ 19 مثبت رپورٹ آئی۔

اطلاع کے مطابق ہاوڑہ پولیس کمشنریٹ کے 107 پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.