جنوبی دہلی کے سنگم وہار سے بہار اور اتر پردیش جانے کا منصوبہ بنا رہے 70 مزدوروں کوسمجھا کر روک دیا گیا ہے۔
جنوبی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر اتل ٹھاکر نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ سنگم وہار کے ایچ بلاک سے تقریباً 70مزدور بہار اور اتر پردیش اپنے گھر جانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔خبر ملتے ہی اے ایس آئی دیوراج اور کانسٹیبل چیتن فوری موقع پر پہنچ کر سبھی کو سمجھایا ،مزدوروں نے فی الحال گھر جانے کا منصوبہ ٹال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران مزدوروں نے کھانے پینے کی پریشانی کا ذکر کیا جس کو حل کیا گیا۔پولیس نے سبھی کو اپنے موبائیل نمبر دئے اور کہا کہ آئندہ کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی ہو تو ان سے رابطہ کریں۔پولیس نے کہا کہ جن مکانوں میں یہ لوگ رہ رہے ہیں ان کے مالکان نے بھی اس دوران ان سے کرایہ نہ لینے کا یقین دلایا ہے۔