پولیس سپرنٹنڈنٹ دویندر ناتھ نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع کے مطابق متعلقہ تھانے کی پولیس نے گنگا ندی کے کنارے ہرپال ٹھاکر سکندر پور گاؤں میں چل رہی اسلحہ فیکٹری پر چھاپہ مارا۔
وہاں سے پولیس نے 315 بور کے 07 طمنچے، 315 بور کے 03 کارتوس، 315 بور کے ہی 06 نئے کارتوس، طمنچے کی 06 نال اور اسلحہ بنانے کے دیگرآلات برآمد کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع سے اورنگ زیب انصاری، گوند راج بھر اور سنیل گونڈ نام کے اسلحہ اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
پوچھ گچھ میں ملزموں نے بتایا کہ وہ اترپردیش اور بہار میں اسلحوں کی سپلائی کرتے ہیں۔ ناتھ نے بتایا کہ تینوں ملزموں پر آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جارہی ہے۔