سپریم کورٹ کی معروف وکیل ورندا گروور نے مظاہرین سے سرکاری املاک کی تباہی کا معاوضہ لینے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ' پہلے ان پولیس عملہ کو نکالا جائے جو توڑ پھوڑ میں شامل تھے عوام سے اگر معاوضہ لینا ہے تو پہلے اس کی قانونی انکوائری ہونی چاہئے۔
انھوں نے بتایا کہ 'ریاستی حکومت یہاں قانون کا غلط استعمال کررہی ہے لہذاٰ سپریم کورٹ کو اس میں مداخلت کرنا چاہیے'۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ 'عوام کو احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیوز میں یہ بھی دکھ رہا ہے کہ پولیس کی جانب سے بربریت کا مظاہرہ کیا گیا ہے'۔